ڈیرہ اسما عیل خان، تھانہ پنیالہ کی حدودمیں پولیس مقابلہ‘بیگناہ شخص مارا گیا،بھائی اشتہاری ملزم فرارہونے میں کامیاب

بدھ 24 دسمبر 2014 16:29

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) تھانہ پنیالہ کی حدودمیں پولیس مقابلہ‘بے گناہ شخص مارا گیاجبکہ اشتہاری ملزم بھائی فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بخت منیرسکنہ پنیالہ پولیس کومختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔ڈی پی اوڈیرہ صادق حسین بلوچ کواطلاع ملی کہ وہ پنیالہ کے نزدیکی علاقے میں مسلح گھوم پھررہاہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوکی ہدایت پرایس ایچ اوپنیالہ صدیق اللہ نے پولیس کی بھاری نفری سمیت مزارحاجی باباکی نزدیکی آبادی کامحاصرہ کرلیا۔اس دوران نزدیکی آبادی سے پولیس کے اوپرفائرنگ کی گئی جوابی فائرنگ میں مفروربخت منیرکابھائی بختیارجاں بحق ہوگیا جبکہ ٍمفروربختیارفرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔علاقے کے لوگوں کے مطابق پولیس مقابلے میں ماراجانیوالابختیاربے قصورتھااوراس پرکسی قسم کاکوئی مقدمہ درج نہ تھا۔

متعلقہ عنوان :