کراچی ، سرجانی میں تحریک طالبان کے دو دہشت گرد سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں مارے گئے

بدھ 24 دسمبر 2014 16:28

کراچی ، سرجانی میں تحریک طالبان کے دو دہشت گرد سیکورٹی فورسز سے مقابلے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) سرجانی میں تحریک طالبان کے دو دہشت گرد سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں مارے گئے، تفصیلات کے مطابق پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے سرجانی ٹاوٴں کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں طالبان کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی ۔

(جاری ہے)

پولیس اور رینجرز پر چھاپے کے وقت دوسرے جانب سے سخت مزاحمت کی گئی، فائرنگ کے تبادلہ میں 2طالبان دہشت گرد مارے گئے جن کی شناخت عدنان اور باران کے ناموں سے ہوئی ہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا ہے جبکہ ان کے چند ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا تے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ پولیس اور رینجرز نے سعید آباد ، ناظم آباد، میٹروول، ملیر ، سعود آباد کے علاقے میں کارروائی کر تے ہوئے 6دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کرلیاہے۔ مچھر کالونی میں پولیس نے چھاپہ مار کر 3انتہائی خطرناک ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :