کلفٹن، ڈیفنس، بوٹ بیسن اور درخشاں میں پولیس مقابلے ،4زخمی ڈاکو سمیت 6ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

بدھ 24 دسمبر 2014 16:28

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) کراچی کے علاقوں کلفٹن، ڈیفنس، بوٹ بیسن اور درخشاں میں پولیس مقابلے کے بعد 4زخمی ڈاکو سمیت 6ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 8سنڈے مارکیٹ (اتوار بازار) 26اسٹریٹ کے قریب اے ایس آئی طاہر نوید گشت پر تھے کہ 2مشکوک افراد کو دیکھ کر رکنے کا اشارہ دیا جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 2زخمی ڈاکووٴں علی اور نذیر خان کو گرفتار کر کے 2ٹی ٹی پستول بر آمد کرلئے جبکہ پولیس نے ان کے 2ساتھیوں ایوب اور اس کے ساتھی کو ولیج ہوٹل سی ویو کے قریب سے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق یہ ڈاکووٴں کا خطرناک گروہ ہے جن کا تعلق خیبر پختونخواہ سے بتایا جاتا ہے۔

جو بنگلوں میں لوٹ مار کرتا ہے۔ جبکہ کلفٹن بوٹ بیسن پولیس نے خدجہ ٹاور بلاک2 کلفٹن سے لوٹ مار میں ملوث 2ڈاکووٴں اسلام الحق اور جان بہادر کو پولیس مقابلے کے بعد اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :