آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک آف پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز 27دسمبرسے ہوگا

بدھ 24 دسمبر 2014 16:26

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) ہر سال کی طرح اس سال بھی کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر سعود آباد نے شہر قائد میں نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے بڑے فٹ بال ایونٹ "آٹھواں نیشنل بنک آف پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ "کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ آرگنائزینگ سیکریٹری ضمیر السلام کے اعلامیئے کے مطابق ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 27دسمبر2014ء سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس کی سبز فیلڈ پر ہوگا ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ایک ہفتے بعد کیا جائیگا جس میں شہر کراچی کے6ڈسٹرکٹس کی مشہور و معروف فٹ بال ٹیموں کے علاوہ اندورن سندھ ،خیبر پختونخواہ،پنجاب اور بلوچستان کی مشہور فٹ بال کلب اور ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لیں گی ٹورنامنٹ کا افتتاح نیشنل بنک آف پاکستان آفیسر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محسن جمیل اسپورٹس کوارڈینٹر قمر علی کے ہمراہ کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :