صوابی، نوجوان افغان مہاجر کو نامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ اُتار دیا

بدھ 24 دسمبر 2014 16:25

صوابی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) نوجوان افغان مہاجر محنت کش کو نامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ اُتار دیا پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق اطلاع ملنے پر اے ایس آئی اکمل خان نے موضع پنج پیر کے بدری خوڑ سے ایک نامعلوم 35سالہ نوجوان جسے سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا تھا کی لاش بر آمد کی اور پوسٹ مارٹم کے بعد میونسپل کمیٹی صوابی کے اہلکاروں نے لاش کو امانتاً دفنا دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نامعلوم مقتول کے ورثاء کی تلاش شروع کی اس دوران افغان مہاجرین نے تھانہ صوابی آکر لاش کو قبر سے نکال کر ضیا ء الرحمن ولد فاروق سکنہ کنٹر افغانستان حال سوڑیزی پشاور کے نام سے شناخت کر لی پولیس کے مطابق مقتول دس بیس یوم قبل محنت مزدوری کے سلسلے میں باجا بام خیل آئے تھے صوابی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :