جادو گر اسپنر سعید اجمل ورلڈ کے حتمی اسکواڈ میں شامل

بدھ 24 دسمبر 2014 16:25

جادو گر اسپنر سعید اجمل ورلڈ کے حتمی اسکواڈ میں شامل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پابندی کے شکار جادوگر اسپنر سعید اجمل کا نام میگا ایونٹ رکٹ ورلڈ کپ کیلئے حتمی اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کیلئے آئی سی سی کو 15رکنی اسکواڈ کے نام بھیجنے کی آخری تاریخ 7جنوری ہے، سلیکٹرز نے پابندی کے باوجود سعید اجمل کو حتمی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

(جاری ہے)

حتمی اسکواڈ میں شمولیت کے بعد سعید اجمل کے ورلڈ کپ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ کلیرنس رپورٹ سے مشروط ہے، اگر وہ باؤلنگ ٹیسٹ میں کلیئر ہو گئے تو ورلڈ پ کھیلیں گے۔ادھر آئی سی کا کہنا ہے کہ مشکوک باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے معطبی کا شکار باؤلرز ورلڈ کپ اسکواڈ کی ڈیڈ لائن سے مستثنیٰ ہیں، ٹیسٹ کلیئر نہ ہونے پر ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کوشامل کیا جا سکتا ہے۔