حکومت سندھ نے 425 خاندانوں کو مفت پلاٹس دینے کے لیے زمین فراہم کر دی ، عبدالرشید سولنگی

بدھ 24 دسمبر 2014 16:23

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء ) حکومت سندھ نے غریب ترین لوگوں کو مفت پلاٹ دینے کے لیے ضلع بدین میں شہید بے نظیر بھٹو ٹاوٴن کو 28 ایکڑ اراضی فراہم کر دی گئی ہے ۔ اس حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں شہید محترمہ بینظیر بھٹوٹاوٴن کے پروجیکٹ ڈائریکٹر عبدالرشید سولنگی نے انجینئرز کو یہ ہدایت کی کہ سائٹ پر ترقیاتی کاموں کو شروع کرنے کے لیے فوری منصوبہ بندی کی جائے تاکہ بدین میں 10 ہزار سے کم آمدنی والے غریب افراد میں 120 مربع گز کے تقریباً 425 پلاٹس جلد از جلد مفت فراہم کیے جا سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سڑکوں ، پانی و بجلی ، نکاسی آب و دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لیے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے ۔ عبدالرشید سولنگی نے کہا کہ صوبے میں غریبوں کو 50 ہزار مفت پلاٹس سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر فراہم کیے جا رہے ہیں ۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر نے مزید کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ہدایت ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹوٹاوٴن کی اسکیم کے تحت غریبوں کو ہر ضلع میں فراہم کیے جانے والے پلاٹس کے ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں 27500 پلاٹس کم آمدنی والے خاندانوں میں قرعہ اندازی کے ذریعہ فراہم کیے جا چکے ہیں اور مزید پلاٹس پر ترقیاتی کام جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :