سانحہ پشاور کے ذمہ دا ر اپنے منطقی انجام کو پہنچ کر رہیں گے

گلوبل کالج ہارلے سٹریٹ میں منعقدہ دعائیہ تقریب سے مقررین طالبات کا خطاب

بدھ 24 دسمبر 2014 16:17

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء ) سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں گلوبل کالج ہارلے سٹریٹ میں ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں کالج طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر طالبات نے آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور عارضی یادگار پر پھول چڑھائے ۔ ای 2اے کلاس کی طالبہ شان زہراء نے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کرائی اس کا اہتمام کالج طالبات گروپ ارکان والضعٰی خان ، فزاء حسین ، شائستہ زیب اور کالج کی دیگر ساتھیوں نے کیا ۔

(جاری ہے)

کالج پرنسپل حامد نے اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے بلندی درجات کی دعا کے ساتھ اس اندوہناک واقعہ کی بھرپور مذمت کی ۔ مقررین طالبات نے اس اندوہناک سانحہ کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ معصوم بچوں سے خون کی ہولی کھیلنے والے اپنے منطقی انجام کو پہنچ کر رہیں گے انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ مقررین نے کہا کہ دہشتگردی کے اس بدترین واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے انسان صفت درندے اپنے مذموم مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہ ہوسکیں گے

متعلقہ عنوان :