چند روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات

بدھ 24 دسمبر 2014 16:10

چند روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا کوئی امکان نہیں،محکمہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء)محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز تک ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں بارشوں کا کوئی امکان نہیں۔آج جمعرات سے ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ شدید دھند کے باعث رات اور صبح کے اوقات میں موٹروے اور ائیر پورٹ بند رہیں گے۔ آئندہ دو روز تک گلگت بلتستان میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز تک ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم آج جمعرات سے ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت سے میں مزید اضافہ ہو جائے گا جس کی وجہ سے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت چار سے پانچ جبکہ جنوبی پنجاب سندھ،بلوچستان دو سے تین سینٹی گریڈ میں مزید کمی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند رہے گی ۔

لاہور تا پنڈی بھٹیاں اور پشاور تا برہان تک موٹروے پر شدید دھند کے باعث بند رہے گی جبکہ لاہور ائیر پورٹ فیصل آباد ائیر پورٹ ،ملتان اور اسلام آباد ائیر پورٹ صبح کے اوقات میں فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا بھی امکان ہے ۔گزشتہ روز ملک کے بڑے شہروں میں درجہ حرارات اسلام آباد 2،لاہور04 ،کراچی14 ،پشاور03 ،کوئٹہ-01 ،سکردو منفی 06 ،مری 00 ،مظفر آباد 01 ،گلگت منفی 01 ،فیصل آباد02 ،ملتان04 ،مالم جبہ منفی 03،چترال منفی 02 گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے