امریکہ میں نسلی تعصب کا ایک اور خوفناک واقعہ!

بدھ 24 دسمبر 2014 16:08

امریکہ میں نسلی تعصب کا ایک اور خوفناک واقعہ!

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) تہذیب زدہ زمانے میں جہاں بہت سی خرابیاں موجود ہیں وہاں نسلی تعصب جیسی بیماری کی بھی ایک اپنی ہی داستان ہے۔ایسا ہی ایک روح فرسا واقعہ سینٹ لوئس میں پیش آیا جہاں نسلی تعصب کی بنیاد پر اینٹونیو مارٹن پولیس گردی کا نشانہ بن گیا۔پلیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سارجنٹ برائن سکلمین نے دو لوگوں کو پٹرول پمپ پر دیکھ کر ان سے پوچھ گچھ شروع کی ۔

(جاری ہے)


پولیس کے مطابق ان میں سے ایک نے پولیس آفیسر پر پستول تان لی اور جوابی کاروائی میں مارا گیا۔ دوسری جانب اینٹونیو مارٹن کی ماں کا کہنا ہے کہ اینٹونیو اس وقت اپنی گرل فرینڈ سے ملنے گیا تھا۔اس واقعے کے بعد علاقے میں نسلی تعصب سے جڑے مسائل کو اور ہوا ملی ہے ۔یاد رہے کہ فرگوسن کے علاقے میں اسی سال 9 اگست کونسلی تعصب کی بنیاد پر نہتے جواں سال مائیکل براؤن کو قتل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :