زیر کاشت رقبہ اور پیداوار میں اضافہ کے لیے 148ملین روپے کا منصوبہ منظور

بدھ 24 دسمبر 2014 16:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء)وزیر اعلی ٰپنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایتہدایت پرحکومت پنجاب نے دالوں کے زیر کاشت رقبہ اور پیداوار میں اضافہ کے لیے 148ملین روپے کا منصوبہ منظوریدیتے ہوئے کسانوں کو ڈرل مشین رعائتی قیمت پر دینے کا فیصلہ کیا ہے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر سے کسانوں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔

درخواست دہندہ کو ذاتی ٹریکٹر کا مالک ہونا ضروری ہے ۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں منظور شد ہ درخواستوں کی قرعہ اندازی6فروری 2015کو ہوگی۔قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے کاشتکاروں کو 19فروری 2015تک ڈرلیں فراہم کردی جائیں گی۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء کے مطابق اس منصوبہ کے تحت 5ایکڑ سے 25ایکڑ تک قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک مردوخواتین کاشت کاروں میں رعائتی قیمت پر ڈرلیں فراہم کی جائیں گی زمین کا ذاتی مالک /مزارع /ٹھیکیدار اور ایسے تمام لوگ جو کہ تحصیل ، مرکز ، یونین کونسل یا گاؤ ں کی سطح پر دالوں کی لائنوں میں کاشت کے لیے خدمات فراہم کرنا چاہتے ہوں ، درخواست دینے کے اہل ہیں۔

(جاری ہے)

اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،سینیٹرز، گریڈ 17اور اوپر کے سرکاری ملازمین اور محکمہ مال وزراعت کے تمام ملازمین درخواست دینے کے اہل نہ ہوں گے۔درخواست دہندہ پہلے مرکزی یا صوبائی سطح پر اس سہولت سے فائدہ نہ اٹھا چکا ہو۔ ڈرل حاصل کرنے کی صورت میں کامیاب امیدوار 3سال تک اس ڈرل کو فروخت یا ٹرانسفرنہ کرنے کا پابند ہوگا ۔حکومت پنجاب کی طرف سے دالوں کے کاشتکاروں کو رعائتی قیمت پر ڈرلوں کی فراہمی کے لیے درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی ہے ۔

مقابلہ میں حصہ لینے کے لیے درخواست فارم متعلقہ ڈسٹر کٹ آفیسر زراعت( توسیع )،ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر زراعت( توسیع )اور زراعت آفیسر( توسیع ) کے دفاتر سے مفت حاصل کئے جاسکتے یامحکمہ زراعت (توسیع )کی ویب سائیٹ www.ext.agripunjab.gov.pkسے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔درخواست فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی۔ہر طرح سے مکمل اور تصدیق شدہ درخواستیں مورخہ 20جنوری 2015تک متعلقہ ڈسٹر کٹ آفیسر زراعت( توسیع ) کے دفتر میں دستی یا بذریعہ ڈاک وصول کی جائیں گی۔نامکمل درخواستیں رد کردی جائیں گی۔نامنظور درخواستوں پر اپیل کرنے کی آخری تاریخ 28جنوری 2015اور منظور شدہ درخواستوں کی حتمی فہرست کی تیاری کے لیے 2فروری 2015مقرر کی گئی ہے