وزیر اعظم نواز شریف اپنی سالگرہ سادگی کے ساتھ منائیں گے

بدھ 24 دسمبر 2014 16:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائداوروزیر اعظم پاکستان ڈاکٹر میاں محمد نواز شریف آج 65ویں سالگرہ سانحہ پشاور کی وجہ سے سادگی کے ساتھ منائیں گے ،فیصل آباد سمیت بھر کے ضلعی دفاتر میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اس موقع پر دہشتگردی کے خاتمے ،ملکی سلامتی اور میا ں نواز شریف کی عمردرازی کیلئے دعائیں کی جائے گی ، ڈاکٹر میاں محمد نواز شریف کو پاکستان کے تین مربتہ منتخب وزیر اعظم بنانے کا اعزاز حاصل ہے میاں نواز شریف 25 دسمبر 1948ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے،اس طرح آج وہ 66واں سال میں شامل ہوجائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :