لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک ہسپتال سے جیل منتقل ‘ بھوک ہڑتال کے باعث حالت بدتر

بدھ 24 دسمبر 2014 16:02

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) لبریشن فرنٹ کے محبوس و علیل چیئرمین یاسین ملک کو صورہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ سے اسلام آباد جیل منتقل کردیا گیا۔ گذشتہ چار روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے یاسین ملک کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے اور ان کا بلڈ پریشر بھی کافی حد تک کم ہوچکا ہے اس خطرناک صورتحال میں جہاں انسان کو ہسپتال میں ہونا چاہئے پولیس نے اپنی بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یاسین ملک کو علیل حالت میں گذشتہ رات دیر گئے اسلام آباد جیل منتقل کیا۔

(جاری ہے)

یاسین ملک جیل کے اندر بھی اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں اور آخری اطلاع موصول ہونے تک ان کی حالت نہایت ابتر ہوچکی تھی۔ اس بدتر صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے لبریشن فرنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ فرنٹ کے جملہ قائدین و اراکین اور زندگی کے دوسرے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد یاسین ملک کیساتھ اظہار یکجہتی کرنے‘ پولیس کے جبر اور حریت پسند قائدین و اراکین کی مسلسل نظربندی کیخلاف ایک ایک روزہ علامتی بھوک ہڑتال کریں گے۔ یہ علامتی بھوک ہڑتال مقبول منزل مائسمہ میں کی گئی

متعلقہ عنوان :