پاکستان کو ملک کے اندر بھارت مخالف سرگرمیوں کو روکنا ہوگا‘ سشما سوراج

بدھ 24 دسمبر 2014 16:02

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان کو ملک کے اندر بھارت مخالف سرگرمیوں کو روکنا ہوگا اور اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات بھی اٹھانے ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ ملک کی سکیورٹی کو مزید مستحکم کیا جارہا ہے کیونکہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا خطرہ برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردانہ کارروائیوں کو ناکام بنانے کیلئے پوری طرح چوکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ طاقتیں یہ نہیں چاہتیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ذمہ داری پاکستان پر عائد ہوتی ہے کہ وہ ایسی طاقتوں کو ناکام بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے اور اس کا یہ طرز عمل ناقابل قبول ہے۔

متعلقہ عنوان :