بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا138واں یوم پیدائش جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا

بدھ 24 دسمبر 2014 15:58

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح  کا138واں یوم پیدائش جوش و خروش کے ..

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کا138واں یوم پیدائش جمعرات کو ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن اور سرکاری و نجی سطح پر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب اورسیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین بانی پاکستان کی ملک و ملت کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے ریڈیو اور ٹی وی چینلز کے ذریعے خصوصی پروگرام پیش کریں گے جبکہ قومی اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جن میں جنوبی ایشیاء کے عظیم رہنما کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :