چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس غلام مصطفی مینگل ریٹائر

صدرمملکت نے جسٹس نورمحمدمسکین زئی کوچیف جسٹس بنانے کی منظوری د ے دی

بدھ 24 دسمبر 2014 15:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء ) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس غلام مصطفٰی مینگل ریٹائرہوگئے جبکہ صدرمملکت ممنون حسین نے بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے جسٹس نورمحمدمسکین زئی کوچیف جسٹس بنانے کی منظوری د ے دی انھوں نے یہ منظور ی وزیراعظم پاکستان کی ایڈوائس پر بدھ کے روزدی ہے جسٹس نورمحمدمسکین زئی 26دسمبرکواپنے عہدے کاحلف اٹھائیں گے ،جسٹس نورمحمدمسکین زئی یکم ستمبر1956کوکنری ضلع خاران میں پیداہوئے لاء کالج کوئٹہ سے انھوں نے 1980میں وکالت کی ڈگری حاصل کی2006مین وہ وائس چیئرمین بارکونسل کوئٹہ رہے ،انھیں دوسال کے لیے ایڈیشنل جج ہائی کورٹ مقرر کیاگیا،11مئی 2011کوبلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل جج کی ذمہ داریاں سنبھالیں چیف جسٹس مقرر ہونے سے قبل وہ سینئر جج کے طورپر کام کررہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :