مظفرآباد میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی دیوار گرنے سے ایک چینی انجینئر سمیت 5 مزدور جاں بحق

بدھ 24 دسمبر 2014 15:55

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء )نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی دیوار گرنے سے چینی انجنیئر سیمت6 مزدور جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں نوسیری کے مقام پر نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی زیر تعمیر دیوار اچانک گرگئی، جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے درجنوں مزدور ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو رضاکاروں نے فوری طور پر ملبے سے لوگوں کو نکالنے کا کا کام شروع کیا، ملبے سے 6 مزدوروں کی لاشیں اور 25 سے زائد زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ زخمیوں میں3چینی مزدور بھی شامل ہیں ،بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔