کہ ملک میں امن اور خوشحالی کی خاطر ہر پاکستانی کو قائد اعظم محمد علی جناح کے زریں اصولوں پر عمل پیرا ہونا چاہیے،سپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

بدھ 24 دسمبر 2014 15:54

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء ) سپیکر ایاز صادق و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں امن اور خوشحالی کی خاطر ہر پاکستانی کو قائد اعظم محمد علی جناح کے زریں اصولوں پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے والی قوتوں کے مذموم ارادوں کو ناکام بنانے کے لیے ہمیں اپنے باہمی اختلافات کو بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار قائد اعظم محمد علی جناح کے 138ویں یوم پیدائش جو آ ج جمعرا ت کو ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے کے موقع پر قوم سے اپنے پیغام میں کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ قائد اعظم کا شمار 20ویں صدی کے عظیم رہنماؤں میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کو سا لمیت اور ایمانداری کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے ہر شہری کو تعلیم ، صحت، ترقی اور انصاف کے مساوی مواقعوں کے حق کا تصور پیش کیا ۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک میں امن و خوشحالی کی خاطر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور انتھک محنت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم قائد اعظم کے اتحاد، یقین اور تنظیم کے رہنما اصولوں پر عمل کرکے ملک کو امن و ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :