سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبہ بھر کی پٹرولنگ چیک پوسٹوں کو شاہراؤں کو محفوظ بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے روزانہ کی بنیاد پر جنرل ہولڈ اپ ‘ سرکاری گاڑیوں کی چیکنگ کرنے کیساتھ ساتھ ہیلپ لائن 1124 کو بھی مزید فعال کرنے کا حکم دیا ہے اعلیٰ افسران کو اپنے اپنے علاقے کی چیک پوسٹوں کی چیکنگ کرنے کا بھی کہا گیا ہے ذرائع

بدھ 24 دسمبر 2014 15:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبہ بھر کی پٹرولنگ چیک پوسٹوں کو شاہراؤں کو محفوظ بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے روزانہ کی بنیاد پر جنرل ہولڈ اپ ‘ سرکاری گاڑیوں کی چیکنگ کرنے کیساتھ ساتھ ہیلپ لائن 1124 کو بھی مزید فعال کرنے کا حکم دیا ہے اعلیٰ افسران کو اپنے اپنے علاقے کی چیک پوسٹوں کی چیکنگ کرنے کا بھی کہا گیا ہے ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے موصول ہونیوالی اطلاعات پر آئی جی پنجاب کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے 36 اضلاع کے ایس پی پٹرولنگ نے یومیہ بنیاد پر جنرل ہولڈ اپ کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران چیکنگ مشکوک افراد، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے یونیفارم میں ملبوس افراد، نیلی بتی، کالے شیشے اور سرکاری نمبرپلیٹ والی گاڑیوں کی خصوصی چیکنگ کی جائے دوران چیکنگ اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے ذرائع کے مطابق ملک حالت جنگ میں اورکسی بھی ناگہانی صورتحال میں عوام الناس نہ صرف سرگودہا ریجن بلکہ پورے پنجاب میں کہیں بھی ہیلپ لائن1124پر رابطہ کر کے فوری مدد طلب کر سکتے ہیں۔