باپ بڑا نہ بھیا ،سب سے بڑا روپیہ۔۔۔ڈکیتی کے دوران پوتے نے دادے کی انگلی توڑ ڈالی!!!

بدھ 24 دسمبر 2014 14:19

باپ بڑا نہ بھیا ،سب سے بڑا روپیہ۔۔۔ڈکیتی کے دوران پوتے نے دادے کی انگلی ..

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) پیسہ دنیا کی سب سے بڑی حقیقت ہے اتنی بری حقیقت کہ اپنے پرائے سب کا فرق بھول جاتا ہے اور 20 سالہ جیک سبلی نے اس بات کو ایک بار پھر سچ کر کے دکھا دیا۔20سالہ جیک سبلی نے دوست وارن ریڈ کے ساتھ مل کر اپنے ہی عمر رسیدہ دادا83سالہ بیری سبلی کے گھر نہ صرف چوری کی واردات کی بلکہ انہیں بری طرح زخمی بھی کر دیا۔

(جاری ہے)

بیری سبلی نے عدالت کو بتایا کہ ان کے پوتے اور اس کے دوست نے ان کے گھر سے نہ صرف 4 ہزار پاؤنڈ چوری کئے جو کہ میری عمر بھر کی بچت تھی بلکہ پیچھے سے وار کر کے مجھے بری بری طرح زخمی کیا ۔
سیڑھیوں سے گرنے کی وجہ سے بیری سبلی کو سر میں شدید چوٹ آئی ہے اورہاتھ کی ایک انگلی بھی ٹوٹ گئی ہے ۔پولیس نے جیک سبلی اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا ہے اور ساتھ ہی جیک سبلی کی ماں کو بھی جھوٹ بول کر اپنے بیٹے کو بچانے کی کوشش میں حراست میں لے لیا ہے۔اس سب کے باوجود 83سالہ بیری سبلی دل گرفتہ ہیں اور سوچ رہے ہیں کہ اس واقعے کا خاندانی تعلقات پر کیا اثر پڑنے والا ہے ۔