اہلسنت والجماعت آزادکشمیر نے 28دسمبرکومرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا

بدھ 24 دسمبر 2014 14:08

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء)پاکستان کی نازک صورت حال کے پیش نظر اہلسنت والجماعت آزادکشمیر نے 28دسمبربروز اتوارمرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا۔لبرل اور سیکولر طبقہ آزادکشمیر میں بھی مدارس اور مساجد کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے آزادکشمیر کی پر امن فضا کسی انتشار کی متحمل نہیں ہو سکتی مدارس اور مساجد کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد پراپیگنڈا نا قابل برداشت ہے اس سے ملک مزید بدتر صورت حال سے دو چار ہو سکتا ہے ان خیالات کا اظہاراہلسنت والجماعت آزادکشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مولانا محمد رضوان مکی نے اپنے بیان میں کیا مزید انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص مکتب فکر سے تعلق رکھنے والا پولیس آفیسر منگلا تھانے کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے مولوی آصف کا تعلق لال مسجد اور جامعہ حفصہ سے جوڑ کر جھوٹا پراپیگنڈاکر کے عوام کو ماموں بنا رہا ہے پہلے بھی اہلسنّت کے خلاف اس کا بغض سب کے سامنے ہے اگر اسی بات کو بنیاد بنا کر کہ مولوی آصف کا تعلق کسی دور میں لال مسجد اور مدرسے سے رہا بھی ہو تو پھر ڈاکٹر عثمان جس کو جی۔

(جاری ہے)

ایچ کیو۔ حملے کیس میں پھانسی دیدی گئی وہ کس ادارے سے تعلق رکھتا تھا ۔عدنان رشید جو اس وقت حکومت پاکستان کو انتہائی مطلوب ہے اور طالبان کے کمانڈرز میں اس کا شمار ہو تا ہے وہ کس ادارے کا بھگوڑا ہے۔صحافت جیسے مقدس پیشے سے وابسطہ افراد قلم کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے تحقیق سے خبر کو چلایا کریں۔ اورمولوی آصف سے بقول پولیس کے جو بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے وہ بھی سب کو پتہ ہے کہ کیسے برآمد ہوتا ہے۔لہذا میرپور کی انتظامیہ بالخصوص خفیہ ادارے حالات کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے آزادکشمیر پر رحم کھائیں۔