پوری پاکستانی وکشمیری قوم پشاور واقعہ پر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘فضارت کیانی

بدھ 24 دسمبر 2014 14:08

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) بین الاقوامی امن کونسل برطانیہ کے مرکزی صدر فضارت کیانی نے کہا ہے کہ امن کونسل کے پلیٹ فارم پر بین الاقوامی دنیا میں پاکستان کا علم بلندکرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کے اثر کو زائل کر نے کے لئے اپنا بھرپور کردار اداکریں گے۔پشاور سانحہ پاکستانی تاریخ کا المناک واقع ہے ،پوری پاکستانی وکشمیری قوم پشاور واقعہ پر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

معاشرتی برائیوں اور عام آدمی کو انصاف کے حصول تک امن کونسل اپنا کر دار ادا کر رہی ہے اور کرتی رہیگی ۔ہمیں اپنے اندر موجود خامیوں کو ختم کر نا ہو گا تاکہ ہمارا معاشرہ حقیقی بنیادوں پر ترقی کر سکے۔انہوں نے نیشنل پیس کونسل کا 1904میں قیام عمل میں لایا گیا اور پاکستان میں بہت بعد میں ہوا۔

(جاری ہے)

ہمیں اپنے ذاتی پروٹوکول کے لئے ہر جگہ چلے جاتے ہیں لیکن دوسروں کے لئے وقت دینے سے گریزاں کرتے ہیں۔

بین الاقوامی امن کونسل کی جانب سے جو ذمہ داری ملی ہے اسے احسن طریقے سے نبھائیں گئیں۔ہمارے آزاد کشمیر کے گاؤں محلوں میں لوگوں کے ساتھ زیادتیاں نہیں ہوتیں ہمیں ان غریب لوگوں کا بھی سہارا بننا چاہیے۔بین الاقوامی دنیا میں ہمارا امیج ختم ہوتا جا رہا ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں انصاف کا حصول مشکل ہو گیا ہے ۔وہ وقت دور نہیں جب لوگ یہاں بھی اپنے حقوق کے لئے باہر نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ہی دن قبل پاکستان میں واقع رونما ہوا کہ ایک عیسائی لڑکی کو زندہ جلایا گیا اور ہم میں سے کتنے لوگ ہیں جو انصاف کے حصول کے لئے باہر نکلے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی دنیا کے اندر پاکستان کا نام روشن کرنے اور مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام گڑھ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے سابق امیدوار اسمبلی محمد نذیر انقلابی،چیرمین امور نگلا ڈیم بورڈ وبزرگ رہنما مسلم لیگ ن راجہ محمد بوستان خان،ڈڈیال سے ن لیگ کے سابق امیدوار اسمبلی علی زمان راجہ،چیف کوآرڈینیٹر برائے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری داؤد بندوروی،سابق امیدوار اسمبلی سائیں ذولفقار علی،سابق امیدوار اسمبلی راجہ وسیم خالد،قومی امن کونسل آزاد کشمیر کے مرکزی صدر راجہ غضنفر ،مسلم لیگ ن لوکل گورنمنٹ ٹاسک فورس کے مرکزی چیرمین کرنل (ر) محمد معروف،سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء وجموں وکشمیر آفتاب احمد سروری،مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ کے رکن سہیل سرفراز ایڈووکیٹ،اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل صحبت علی سرفراز ایڈووکیٹ،قومی امن کونسل ضلع میرپور کے صدر شکیل شوکت،مسلم لیگ ن ضلع میرپور کے نائب صدر صوفی یعقوب گجر،نبیل شہید پریس کلب کے بانی چوہدری عبدالرزاق نیازی،اسلام گڑھ پریس کلب کے سابق صدر سید کاشف حسین شاہ،نبیل شہید پریس کلب کے نومنتخب سیکرٹری جنرل مرزا جمیل احمد شاہد،مسیر گروپ کے صدر مسیر خورشید ،ن لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما توقیر نجیب نے بھی خطاب کیا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد اسرار احمد نے کی اور ہدیہ نعت محمد عثمان مدنی نے پیش کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نبیل شہید پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ خالد محمود مغل اور مرکزی صدر آزاد کشمیر قومی امن کونسل راجہ غضنفر نے انجام دیے۔تقریب میں پروفسیر زبیر احمد ،مسلم لیگ ن حلقہ نمبر دو کے نائب صدر راجہ فیاض احمد،سابق ڈسٹرکٹ کونسلر چوہدری محمود بندوروی، انجمن تاجراں اسلام گڑھ کے رہنما حاجی محمد یعقوب،کاروباری شخصیت چوہدری شوکت پاشا،نبیل شہید پریس کلب کے صدر چوہدری امجد حسین،راجہ اختر محمود،اسلام گڑھ پریس کلب کے نو منتخب صدر خالد حسین،سید صابر حسین شاہ راجوروی،چوہدری شوکت علی،سید واجد حسین گیلانی،راجہ دریز خان ،اخبار فروش یونین اسلام گڑھ کے رہنما چوہدری خادم حسین ،نبیل شہید پریس کلب کے نومنتخب سرپرست اعلیٰ راجہ اختر محمود،شاذب معروف،ساجد مرزا،اسد مرزا،عثمان اعظم،عادل مرزا،محمد معروف،تیمور،راجہ اسد،ناصر مرزا،جنید مرزا،شعیب،سہیل،راجہ اسد،راجہ شبیر ،یاسر،عباس،الیاس،وقاص ،وسیم،اشفاق منیر،عامر ،عرفان مرزا،سید یاسب شاہ،ندیم مرزا،فیضان حبیب،عامر بھٹی،ظہیر بھٹی،مسیر عبدالرزاق،وسیم چوہدری،عرفان ،عبدالوحید مغل،انجینئر محمد ادریس مغل،ماسٹر منشاء حسین قریشی،عامر اختر،عمران اختر،عثمان علی،عدنا ن اقبال ،منظر خیام،استاد امانت،راجہ محمد سلیم،زبیر بھٹی،سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار اسمبلی ومسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما محمد نذیر انقلابی نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے میں جس قدر ممکن ہوا ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔فضارت کیانی کو قومی امن کونسل برطانیہ کا صدر بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے بزرگ سیاسی رہنما وامور منگلا ڈیم بورڈ کے چیرمین راجہ محمد بوستان خان نے کہا کہ الله تعالیٰ سے دعا ہے کہ فضارت کیانی کو کامیابیوں اور کامرانیوں سے نوازے۔

تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے سابق امیدوار اسمبلی اور عوامی اتحاد کے رہنما سائیں ذولفقار علی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کی ذہنی بیداری خوش آئین ہے ۔فضارت کیانی اور کامران حبیب جیسے لوگوں کا سامنے آنا بہت ضروری ہے۔مثبت سوچ رکھ کر اگر ہم لوگ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں اور جو اچھا کام کرے اس کا ساتھ دینا چاہیے۔فضارت کیانی کو صدر قومی امن کونسل برطانیہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی مجلس عاملہ کے رکن سہیل سرفراز ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج ساری دنیا اور خاص کر ہمارا ملک جن حالات سے گزر رہا ہے کہ ہمیں چاہیے کہ وارڈ سطح پر ہم چیک کرنا چاہیے کہ کوئی مشتبہ شخص موجود تو نہیں اگر ہے تو ہمیں سیکیورٹی ایجنسیز کی مدد کرنی چاہیے۔فضارت کیانی اچھے اور باکردار انسان ہیں اور انہیں برطانیہ کا صدر بننے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل آزاد کشمیر صحبت علی سرفراز ایڈووکیٹ نے کہا کہ دنیا میں امن قائم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور الله کے بندوں سے پیار کرنا ہو گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈڈیال سے ن لیگ کے سابق امیدوار اسمبلی علی زمان راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ فضارت کیانی کو ایسے منصب پر منتخب کیا گیا ہے جہاں آپ کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

اپنے لئے تو ہر کوئی جیتا ہے لیکن لوگوں کے لئے جینا ہی سب کچھ ہے۔فضارت کیانی متحرک رہنما اور جہاں بھی رہے اپنا عملی کردار پیش کیا اور زمانہ طالبعلمی میں بھی اپنا کردار پیش کیا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے اندر شامل ہوئے تو برطانیہ میں رہتے ہوئے بھی نوجوانوں کے لئے بہت کام کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے اندر انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے اور پوری دنیا کو سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت افراتفری پیدا کی جا رہی ہے۔

دنیا کے تمام ممالک کے اندر جابر قوتیں پوری دنیا کے اوپر اپنا مسلط قائم کرنے کے لئے ظلم وستم کر رہی ہیں۔دنیا میں امن بندوق اور گولی کے خاتمے کے ساتھ ہی ممکن ہو سکتا ہے۔نوجوان کو روزگار فراہم کرنا ہو گا اور لوگوں کے بنیادی حقوق ہمیں پورے کرنے ہوں گے تب ہی دنیا میں امن قائم ہو گا۔ماضی میں مذہب کے نام پر لوگوں کو لڑایا گیا اور آج مسلک کے نام پر لوگوں کولڑایا جا رہا ہے۔

آج پورا پاکستان دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور سانخہ پشاور کی بھرپور مذمت کرتا ہوں لیکن سلام پیش کرتا ہوں مرد مجادوزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کو کہ جنہوں نے فوری طور پر پشاور جا کر تمام پاکستان وآزاد کشمیر کی سیاسی قوتوں کو اگھٹا کیا اور دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کیا ۔آج ملک کو بچانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے سیاسی،سماجی،مذہبی ،صحافتی تنظیموں کو متحد ومنظم ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے سابق امیدوار اسمبلی راجہ وسیم خالد نے کہا کہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ فضارت کیانی جیسے ہماری بھائی برطانیہ سے امن کونسل کے صدر بنے اور ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔جس قوم کیساتھ نوجوان نہیں ہوتے وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتی ہے۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں انڈیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنی چاہیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف کوآرڈینیٹر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری داؤد بندوروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فضارت کیانی جیسے نوجوان کا قومی امن کونسل برطانیہ کا صدر منتخب ہونا ہمارے لئے خوشی کا ساماں ہے۔برطانیہ کے اندر مختلف مذاہب موجود ہیں اور انہیں ایک پلیٹ فارم پر اگھٹا کرنا اور اختلاف ختم کرنا ہے اور پھر اس کی شاخیں آزاد کشمیر کے اندر بھی پھیلیں۔

آزاد کشمیر کے اندر 90فیصد سے زائد مسلمان ہیں اور آزاد کشمیر کے اندر مذاہب کی نہیں بلکے مسالک اختلافات کا شکار ہیں جن کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے۔پاکستان کے موجودہ حالات انتہائی خراب ہیں اور سانخہ پشاور میں دہشت گردوں نے بے دردی سے معصوم بچوں پر حملہ کیا اور ہمارے مستقبل کو نشانہ بنایا اور عالمی سطح پر یہودی لابی،انڈیا اور امریکہ ہمیں ختم کرنا چاہتے ہیں ۔

نوجوانوں کو متحد ومنظم ہو کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن لوکل گورنمنٹ ٹاسک فورس کے مرکزی چیرمین کرنل(ر)محمد معروف نے کہا کہ سانخہ پشاور سے قبل کتنی دفعہ دہشت گردوں سے مذاکرات ہوئے اور اس دورانیے میں ہم نے بے بہا قربانیاں دیں لیکن امن قائم نہیں ہوا اور دہشت گرد مذاکرات کو ہماری کمزوری سمجھتے ہیں لیکن اب فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد وہ زبان نہیں سمجھتے جو ہم انہیں سمجھانا چاہتے ہیں۔

فلسطین میں امن کیوں قائم نہیں ہو رہا کیونکہ طاقت کا عدم توازن ہے۔آپ اگر خود کو کسی سے زیادہ طاقت ور سمجھیں گے تو امن قائم نہیں ہو سکتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت علماء جموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آفتاب احمد سروری نے کہا کہ دین محمدی میں جو شامل ہو گیا اسے امن حاصل ہو گیا۔برصغیر پاک وہند میں بغیر خون وخرابے کے اسلام داخل ہوا۔

خواجہ غریب نواز نے 90لاکھ افراد کو مسلمان کیا۔ہمارا ملک جس بنیادی نظریے کی بنیاد پر حاصل کیا گیا لیکن ہمارے سیاسی لوگوں نے اس نظریے سے انخراف کیا اور پاکستان کی کشتی کو بھنور میں پھنسا دیا۔فضارت کیانی اور چوہدری کامران حبیب کو انتخاب کیا گیا اور امید کرتا ہوں کہ وہ اسلامی تعلیمات کے مطابق امن کونسل کے مشن کو جاری رکھیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی امن کونسل ضلع میرپور کے صدر شکیل شوکت نے پروگرام کی غرض وغائد شرکاء کے سامنے پیش کرتے ہوئے امن کونسل کے اغراض ومقاصد شرکاء کے سامنے رکھے اور کہا کہ یوں تو انسان ہزاروں سالوں سے دنیا میں امن کے متلاشی ہونے کے باوجود بھی امن قائم نہیں کر سکے ہیں۔

آج ہم رنگ ونسل ،زبان ،علاقہ اور گروہوں کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا ۔طاقت کے زور پر سرحدوں پر انسانیت کو رونڈ ڈالا گیا ہے۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب ملکر ان طاقتوں کا مقابلہ کریں جو دنیا کے امن کو تباہ کر رہی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن ضلع میرپور کے نائب صدر صوفی یعقوب گجر نے کہا کہ فضارت کیانی کا امن کونسل برطانیہ کا صدر بننا ہمارے لئے اور علاقے کے لئے باعث افتخار ہے اور وہ اسے اچھے طریقے سے نبھائیں گے اور ہم ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

اور ان کی ٹیم بھی مبارک باد کی مستحق ہے جنہوں نے ان کا استقبال کیا۔سانخہ پشاور کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ ہمارے لیڈروں کو الله تعالیٰ ہدایت دے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نبیل شہید پریس کلب کے بانی چوہدری عبدالرزاق نیازی نے کہا کہ فضارت کیانی کو اسلام گڑھ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پشاور میں بہت بڑا سانخہ پیش آیا اور ماؤں کی گودیں اجڑیں اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتا ہوں اور حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتا ہوں کہ پندرہ سولہ سال قبل اسلام گڑھ میں بم بلاسٹ ہوا جس میں نبیل شہید سمیت 10بچے شہید ہوئے اور ابھی تک اس دہشت گردی کو پھانسی نہیں دی گئی اسے بھی فور ی طور پر تختہ دار پر لٹکایا جائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام گڑھ پریس کلب سابق صدر سید کاشف حسین شاہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے اندر دہشت گردی اور مسلکی تنازعات کے خاتمے کے لئے امن کونسل اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور اسی تناظر میں جو نئے عہدیداران منتخب کیے گئے وہ بھی اپنا مذید کردار ادا کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نبیل شہید پریس کلب کے نومنتخب سیکرٹری جنرل مرزا جمیل احمد شاہد نے کہا کہ فضارت کیانی کا قومی امن کونسل برطانیہ کا صدر منتخب ہونا احسن کام اور امید کرتا ہوں کہ ان پرجو ذمہ داری ڈالی گئی ہے وہ اسے احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسیر گروپ کے صدر اور کوآرڈینیٹر امور منگلا ڈیم مسیر خورشید نے کہا کہ امن کونسل کے عہدیداران مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے فضارت کیانی کو پرتپاک استقبال کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما توقیر نجیب نے کہا کہ فضارت کیانی کا قومی امن کونسل برطانیہ کا صدر منتخب ہونا اہلیان حلقہ کے لئے خوش آئین بات ہے۔سانخہ پشاور پر تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست کی بجائے عملی اقدام کا مظاہرہ کرنا چاہیے،مرکزی چیرمین نیشنل پیس نے آزاد کشمیر میں جن لوگوں کا چناؤ کیا وہ سب نوجوان ہیں اور جس قوم کی بھاگ دوڑ نوجوان سنبھال لیں وہ کبھی تنزلی کی جانب سے نہیں جاتی۔

متعلقہ عنوان :