سردار عتیق احمد خان کا نوسیری ٹنل میں انسانی جانوں کے ضیائع پر اظہار افسوس

بدھ 24 دسمبر 2014 14:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء)آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے نوسیری ٹنل میں ہونے والے انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین اس خطہ کی تعمیر و ترقی اور اسے معاشی انقلاب سے دوچار کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔ نوسیری میں ہونے والے حادثے میں چینی باشندوں کا لہو پاک چین دوستی کی بنیادوں کو مزید مضبوط بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں آزاد کشمیر کے جن محنت کشوں نے اپنا لہو پیش کیا وہ بھی شہید ہیں ۔ انہوں نے ملک و قوم کی خدمت کے دوران اپنی جانیں گنوائیں ۔ سردار عتیق احمد خان نے حادثے میں چینی باشندوں کی جانوں کے اتلاف پر عوامی جمہوری چین کے سفیر سے اظہار تعزیت کیا اور حکومت آزاد کشمیر کے شہیدشدگان کے ورثاء کے لئے فوری معاوضوں کے اعلان کا مطالبہ کیا ۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ چین اور پاکستان کے عوام اپنے مشترکہ لہو سے دوستی اور ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں ۔ مستقبل میں اس کے مثبت اثرات سے خطے کی آنے والی نسلیں مستفید ہوتی رہیں گی ۔