پنجاب میں ترقیاتی منصوبے تیزرفتاری ،شفاف طریقے سے مکمل کئے جا رہے ہیں‘ رانا بابر حسین

بدھ 24 دسمبر 2014 14:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبے تیزرفتاری اور شفاف طریقے سے مکمل کئے جا رہے ہیں، تعلیم، صحت، لائیوسٹاک، زراعت، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں کئے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ا نہوں نے کہا کہ پاکستان کو توانائی بحران کا سامنا ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے روایتی ذرائع کے ساتھ قابل تجدید ذرائع پر بھی توجہ دے رہی ہے۔

پنجاب میں سولر، بائیوماس، بائیوگیس سمیت ونڈ سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سولر سے بجلی پیدا کرنے کیلئے اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ قائداعظم سولر پارک جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں بنایا گیا ہے جہاں پنجاب حکومت اپنے وسائل سے پاکستان کا پہلا 100میگاواٹ کا سولر پاور پراجیکٹ لگا رہی ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اس منصوبے سے جلد بجلی کی پیداوار کا آغاز ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :