مظفر آباد ‘نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی دیوار گرنے سے3چینیوں سمیت 6 مزدور جاں بحق ‘ متعدد زخمی

بدھ 24 دسمبر 2014 14:00

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی دیوار گرنے سے 6 مزدور جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ‘زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ‘ صدر آزاد کشمیر سر دار یعقوب اور وزیر اعظم چوہدری عبد المجید نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اطلاعات کے مطابق مظفرآباد میں نوسیری کے مقام پر نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی زیر تعمیر دیوار اچانک گرگئی جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے درجنوں مزدور ملبے تلے دب گئے ریسکیو رضاکاروں نے فوری طور پر ملبے سے لوگوں کو نکالنے کا کا کام شروع کردیا ملبے سے 6 مزدوروں کی لاشیں اور 20 سے زائد زخمیوں کو نکال لیا گیازخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے مقامی انتظامیہ نے بتایاکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں سے 3 کا تعلق چین سے ہے دوسری جانب صدر آزاد کشمیر سر دار محمد یعقوب خان ‘ وزیر اعظم چوہدری عبد المجید نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعات کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ذرائع کے مطابق صدر ‘ وزیر اعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی

متعلقہ عنوان :