کوٹ غلام محمد ، 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان زور دار ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی

بدھ 24 دسمبر 2014 13:39

کوٹ غلام محمد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) کوٹ غلام محمد کے نزدیک ایک گاؤں دیہہ نمبر 294 کے موڑ پر 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان زور دار ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا سخت زخمی کو حالت خراب ہونے کی وجہ سے میرپور خاص سول اسپتال میں ریفر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ غلام محمد کے نواحی گاؤں دیہہ نمبر 294 کے موڑ پر 2 موٹر سائیکل آمنے سامنے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں شوکت ولد محمد رمضان سانسی موقع پر ہلاک ہوگیا جسے فوری طور پر تعلقہ اسپتال کوٹ غلام محمد لایا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر جان محمد ببر نے معائنہ کرنے کے بعد اس کے فوت ہونے کی تصدیق کی جبکہ حادثہ میں ندیم ولد دین محمد جس کی عمر 40 سال تھی سخت زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد دینے کے بعد علاج کیلئے سول اسپتال میرپور خاص ریفر کیا گیا ہے اور اس کے دماغ پر سخت چوٹیں آئی ہیں اور اس کی حالت انتہائی نازک بتائی گئی ہے جبکہ فوتی شوکت سانسی کی لاش ورثا گاؤں لے گئے ہیں جبکہ واقعہ کا کوئی کیس داخل نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فوتی شوکت سانسی کی عمر 50 سال تھی اور وہ 6 بچوں کا باپ تھا اور گاؤں دیہہ نمبر 294 کا رہائشی تھا جبکہ شوکت سانسی کی اچانک موت اور لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور گاؤں کا ماحول سوگوار ہوگیا جبکہ زخمی ندیم نواحی گاؤں بڈا کوٹ کا رہائشی تھا اور ایک بچے کا باپ بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :