دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے سخت قوانین ، موثر اقدامات کی ضرورت ہے، آرمی چیف

بدھ 24 دسمبر 2014 13:39

دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے سخت قوانین ، موثر اقدامات کی ضرورت ہے، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک ضرب عضب جاری رہے گا،دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے سخت قوانین ، موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ پارلیمانی رہنمائوں کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بتایا کہ فوج نےدہشت گردوں کیخلاف مختلف آپریشن شروع کر رکھے ہیں ۔

ضرب عضب اور خیبر ون آپریشن کامیابی سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کے خاتمے تک ضرب عضب آپریشن جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے سخت قوانین ، موثر اقدامات کی ضرورت ہے ۔ ضرب عضب میں ابتک 2100 سے زائد دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب میں 190 جوان شہید ہوئے ۔ ایساف اور افغان فورسز نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ پاک افغان سرحد کے قریب اب تک آپریشن میں 150سے زائد دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ تحریک طالبان کیخلاف ایساف ، افغان انٹیلی جنس کا آپریشن آگے بڑھ رہا ہے۔