سردارعابد حسین عابد کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس آزادکشمیر کا اجلاس

بدھ 24 دسمبر 2014 13:37

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) سردارعابد حسین عابد چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی زیر صدارت سب کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ صحت عامہ وزکواة و عشر کے ڈرافٹ پیرا جات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ممبران کمیٹی سر دار میر اکبر خان ،چوہدری محمد اسماعیل، سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین ، سیکرٹری ہیلتھ بریگیڈئرطارق ،سیکرٹری زکواة وعشر احسان خالد کیانی ،DGصحت عامہ ڈاکٹر سر دار محمود خان ، ایڈیشنل اے جی عبدالکبیر راٹھور، ڈپٹی سیکرٹری مالیات عبدالحمید چیچی، ڈائریکٹر آڈٹ عزیز الرحمان ، ڈاکٹرطارق منظور DHS مظفر آباد ،ڈاکٹرنعمان بٹ MSسی ایم ایچ مظفر آباد ،ڈاکٹر اصغر علی چوہدری ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ DHQمیرپور ،اعجاز احمد خان چیف ایڈمنسٹریٹر زکواة وعشر،چوہدری مجید احمد ایڈمنسٹریٹر زکواة وعشر، چوہدری قیاس الدین ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرزکواة وعشرا ور دیگرآفیسران شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت عامہ کے آڈٹ پیرا جات کی چھان بین کے دوران حکومتی نوٹیفیکیشن سے زائد پرچی فیس کی وصولی پر چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ عوام سے جگا ٹیکس تو وصول کیا جاتا ہے لیکن عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جاتا حالانکہ محکمہ صحت عامہ کو بہت سہولیات مہیا کی جاتی ہیں لیکن پھر بھی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے اورہدایت کی گئی کہ اضافی پر چی فیس کی مد میں جو رقم وصول کی گئی ہے اس کا آڈٹ کرایا جائے اور جمع شدہ رقم کا 30%ایم ایس کی مرضی سے خرچ کیا جائے اور 70% رقم سر کاری خزانہ کی مد 101اکاؤنٹس میں جانی چائیے۔

سب کمیٹی نے بعض ایم ایس کی طرف سے جونیئر اہلکاران کو پی اے سی اجلاس میں بھیجنے پر بھی سخت نوٹس لیا ۔محکمہ زکواة و عشر کے ریکارڈ کی پڑتال کرتے ہوئے سب کمیٹی نے سال 2001-02کے ڈرافٹ پیرا 2کروڑ73لاکھ روپے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کےDDO(وقت) جہنوں نے اتنے سال گزرنے کے باوجود حسابات آڈٹ بغرض پڑتال فراہم نہیں کئے سے اندر ایک ماہ ریکوری کر کے داخل خزانہ کروائی جائے بصورت دیگرزکواة و عشر کے ایڈمنسٹریشن اوراکاؤنٹس کے سینئر ترین آفیسران جن میں چیف ایڈمنسٹریٹر،ایڈمنسٹریٹر اور آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس آ#فیسر شامل ہیں اس ریکوری کے ذمہ دار ہونگے۔

اجلاس میں شہدائے پشاور ،صدر آزاد کشمیر سر دار محمد یعقوب خان کی ہمشیرہ سابق وزیر صحت چوہدری رفیق نئیرکے والد اور ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر سر دار محمود خان کے بہنوئی کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔