بعض افراد کو غیرقانونی طور پر لیز ہاء دی گئی ہیں جن کو منسوخ کیاجائے‘شیخ عقیل الرحمن

بدھ 24 دسمبر 2014 12:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء)مائنگ ایسوسی ایشن آزادکشمیرنے محکمہ معدنیات کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ غیرقانونی طور پر لیز دے رہا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔بعض افراد کو غیرقانونی طور پر لیز ہاء دی گئی ہیں جن کو منسوخ کیاجائے۔آزادکشمیر مائنگ ایسوسی ایشن کا اجلاس گزشتہ روز عیدگاہ روڈ مظفرآباد میں منعقدہوا۔

جس کی صدارت صدر مائنگ ایسوسی ایشن شیخ عقیل الرحمن نے کی۔اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات قاضی مقبو ل الرحمن،شوکت کاظمی،خواجہ جاوید،خواجہ فاروق،شیخ مطیع الرحمن،شیخ فہد،سجاد گیلانی،فریدون، سخی الزمان،نوشیروان،افتخار کیانی،اقبال بٹ و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں کہا گیاہے محکمہ معدنیات غیرقانونی اقدامات اٹھارہا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے خلاف ایسوسی ایشن کاوفد وزیراعظم آزادکشمیر سے مل کر ان کو اگاہ کرے گااگرپھر بھی غیرقانونی اقدامات کو ترک نہ کیاگیا تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

10ہزار سطح سمندر سے بلندی پر قیمتی و نیم قیمتی پتھروں کی لیز کے حصول کے لیے این او سی ضروری نہیں ہوتی ہیں۔اس سلسلہ میں این او سی کی کارروائی ختم ہونی چاہیے۔ایمپلائز کو تنگ کیا جارہاہے اور سالہاسال این او سی میں گذر جاتے ہیں تو جب محکمہ کے پاس آتے ہیں تو لیز کینسل کر دی جاتی ہے۔ان بے ضابطگیوں کا سلسلہ بند ہوناچاہیے۔اور قواعد کے مطابق لیز دی جائیں۔