حکومت پنجاب کی ہدایت پرانسداددہشت گردی کیلئے ضلع خانیوال میں سکیورٹی ایکشن پلان تیار

بدھ 24 دسمبر 2014 12:48

خانیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) ڈی سی اواشفاق احمدچوہدری نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرانسداددہشت گردی کیلئے ضلع خانیوال میں سکیورٹی ایکشن پلان تیاراورتمام سرکاری اداروں کوچوکس کر نے کیساتھ ساتھ سرکاری ونیم سرکاری تنصیبات،املاک،عبادت گاہوں،تعلیمی اداروں،گنجان پبلک مقامات پرسخت سکیورٹی انتظامات کرنے کافیصلہ کرلیاگیاہے ۔

یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈکے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز ‘پولیس ‘ورکس اینڈ سروسز‘ریسکیو ‘صحت ‘تعلیم ‘ٹی ایم ایز اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں پولیس کے اشتراک سے کرسمس ڈے سمیت سکولوں ‘عبادت گاہوں ‘سبزی وغلہ منڈیوں ‘بس ‘اڈوں ‘ریلوے سٹیشن ‘گرڈ اسٹیشن ‘پاور ہاؤسز‘بازاروں ‘ہوٹلوں ‘گنجان پبلک مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ سخت کردیں اور تمام سرکاری محکمہ جات کے افسران اپنے دفاتر کے اندر اورباہر املا ک‘ تنصیبات ‘سرکاری گاڑیوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں انہوں نے ای ڈی او تعلیم و ورکس اینڈ سروسز پر زور دیا کہ وہ سرکاری سکولوں کی چار دیواریوں کی تعمیر جلد مکمل کریں اور محکمہ صحت کے افسران سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملہ کی چوبیس گھنٹے حاضری اور ادویات کی دستیابی پر نگرانی رکھیں جبکہ نجی اداروں ‘تاجر تنظیموں اور بازاروں کی ایسوسی ایشنز اپنے تئیں سی سی ٹی وی کیمروں سمیت سیکیورٹی کا بندوست کریں ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد انور چشتی نے اجلاس کو بتایا کہ پولیس دہشت گردی کے ممکنہ واقعات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت چوکس ہے پولیس کے جوان شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔اجلا س میں متعد د تجاویز زیر بحث آئیں اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے موثر لائحہ عمل تیارکیا گیا ۔ڈی سی او نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گلیوں ‘محلوں ‘بازاروں میں مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں اور اس کی فوری اطلاع انتظامیہ اور پولیس کو دیں ۔

متعلقہ عنوان :