سانحہ پشاور جیسے واقعات کی اسلامی تعلیمات میں قطعاً اجازت نہیں ‘ناظم اسلامی جمعیت طلباء

بدھ 24 دسمبر 2014 12:47

کامونکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) تعلیمی اداروں میں اسلامی نظام تعلیم رائج کرنا اسلامی جمعیت طلبہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،سانحہ پشاور جیسے واقعات کی اسلامی تعلیمات میں قطعاً اجازت نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ڈویثرن گوجرانوالہ مدثر حسین،ناظم تحصیل کامونکے عتیق الرحمان،سیکرٹری شعبہ نشرو اشاعت محمد اویس عثمانی،قاسم ورک،قاسم خان،حمزہ عثمانی نے گزشتہ روز اسلامی جمعیت طلبہ کے یوم تاسیس کے موقع پر ہونیوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسلام کے عالم گیر تصور کو سمجھتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ اسلامی نظام زندگی کو طلبہ کے دلوں میں اجاگر کرکے انہیں اسلام کے نفاذ کیلئے تیار کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان اپنے نصب العین دستور پروگرام اور روایات کی پابند رہ کر تعلیمی خدمات کے میدان میں پیش پیش ہے،انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور میں معصوم بے گناہ طالب علموں کو شہید کیا گیا اسلامی جمعیت طلبہ اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے،تقریب میں علاقہ بھر کے تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :