پاکستانی عوام اتحاد ویکجہتی سے دہشت گردوں کو نیست ونابود کردیں گے‘سیٹھ محمد ارشد
بدھ 24 دسمبر 2014 12:47
کامونکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) دہشتگرد اس دھرتی پر بوجھ ہیں‘پاکستان کے بہادر عوام اتحاد و یکجہتی کی طاقت سے انہیں نیست و نابو دکرکے رکھ دیں گے‘بیگناہوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے ہمارا حوصلہ پست نہیں کرسکتے‘ایسے ناپاک اور انسانیت سے گئے گزرے عناصر سے ان کے مکمل خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی۔
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ سیٹھ محمد ارشد،سرپرست رائس ملز ایسوسی ایشن تحصیل کامونکے میاں اقبال عزیز،جنرل سیکرٹری چودھری محمد نعیم گل،صدر رحمانی برادری اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ میاں عبدالشکور ، سماجی رہنما محمد سعید اختر ڈار ،صدر پاکستان امن تحریک پنجاب محمد اکرم رضا اور چیئرمین کامونکے یونین آف جرنلسٹس رانامحمد ناصر نے اپنے بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت کر نا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی رہنماؤں نے جس تعاون اور اتحاد کا مظاہرہ کیاہے وہ ہر اعتبار سے قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم کی پہلی اور آخری ترجیح صرف دہشت گردی کاخاتمہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے تمام ادارے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اب ٹھوس اور عملی اقدامات کا وقت آن پہنچا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.