اکرم اداس نے بیرون ملک اسٹیج ڈرامہ کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں

بدھ 24 دسمبر 2014 12:34

اکرم اداس نے بیرون ملک اسٹیج ڈرامہ کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) اداکار اکرم اداس نے بیرون ملک اسٹیج ڈرامہ کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں۔ بتایا گیا ہے کہ اداکار اکرم اداس فروری 2015ء میں ڈرامہ ٹیم کے ہمراہ یورپ میں اسٹیج ڈرامہ ” دیسی پردیسی “ کرنے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اکرم اداس نے اپنے اسٹیج ڈرامے کے لئے اداکاروں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔ مذکورہ اسٹیج ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر اکرم اداس ہوں گے ۔