دہشتگردی کیخلاف اقدامات کیلئے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس، سخت فیصلے کرنے کا وقت آگیا: وزیراعظم نواز شریف

بدھ 24 دسمبر 2014 11:54

دہشتگردی کیخلاف اقدامات کیلئے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) دہشتگردی کے خلاف اقدامات کیلئے سیاسی و عسکری قیادت بیٹھ گئی ہے اور وزیراعظم نواز شریف نے شرکاءسے اپنے خطاب میں کہاہے کہ دہشتگردی کیخلاف لولے لنگڑے فیصلوں کاکوئی فائدہ نہیں ، تمام پارلیمانی رہنماﺅں کو سانحہ پشاورتشویش ہے ، سخت فیصلے کرنے کا وقت آگیا۔ پارلیمانی رہنماﺅں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ دہشتگردی کے کینسر کا علاج نہ کیاگیاتوقوم معاف نہیں کرے گی ،موجودہ صورتحال غیرمعمولی اقدامات کی متقاضی ہے ، دہشتگردی کیخلاف جنگ کی بھاری قیمت اداکی ،قوم ٹھوس فیصلوں کی منتظر ہے اور اب ایسانہیں ہوگاکہ دہشتگرد جو چاہیں کرگزریں ،کچھ عناصر نے ریاست کے خلاف ہتھیار اُٹھارکھے ہیں ۔

اُنہوں نے بتایاکہ معصوم بچوں کا قتل کسی بھی مذہب میں جائز نہیں ، دہشتگردی کیخلاف اقدامات پر اکٹھے ہیں ، اگر کسی کو اقدامات پر کوئی اعتراض ہے تو کھل کر بات کریں ،دنیا اور قوم آپ سے بڑی توقعات وابستہ ہیں ، ایسے ایسے سوالات ہوتے ہیں جن کا جواب نہیں ہوتا،جو ملک و قوم کے حق میں صحیح ہے تو وہی فیصلے کرناچاہیں ، ہم جمہوریت کے حامی ہیں اور چاہتے ہیں کہ ادارے مضبوط ہوں ۔

(جاری ہے)

اگر اس مرض کے علاج کے لیے کسی پس و پیش کا شکار ہوئے تو یہ قوم کے ساتھ انصاف نہیں ہوگا، ہمیں ایک ہوکر بھرپور وار کرناچاہیے ۔