مزاحیہ اداکار ایڈم سینڈلر کا اوور پیڈ اداکاروں میں پہلے نمبرپرآگئے

بدھ 24 دسمبر 2014 11:53

مزاحیہ اداکار ایڈم سینڈلر کا اوور پیڈ اداکاروں میں پہلے نمبرپرآگئے

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء)فوربز میگزین کی سال 2014 کی جاری کردہ فہرست کے مطابق مزاحیہ اداکار ایڈم سینڈلر دوسرے برس بھی اوور پیڈ اداکاروں میں پہلے نمبر پر رہے۔ ایڈم سینڈلر کی فلم ”گرون اپ ٹو“ باکس آفس پر کامیاب رہی اور اس نے ساڑھے چوبیس کروڑ ڈالر سے زیادہ کمائے۔

(جاری ہے)

انکی دو فلمیں ”جیک اینڈ جِل“ اور ”دیٹس مائی بوائے“ بری طرح ناکام رہیں۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر جانی ڈیپ اور تیسرے نمبر پر کامیڈین بین سٹِلر رہے۔ جانی ڈیپ کی اس برس آنے والی دونوں فلمیں ”دی لون رینجر“ اور”ڈارک شیڈو“ناکام رہیں۔ سٹِلر کی فلمیں ” ٹاور ہیسٹ“ اور”دی واچ“ نے انہیں تیسرے نمبر پر پہنچایا۔