سری لنکاویمنزکرکٹ ٹیم کیخلاف سیریزکیلئے پاکستان ویمنزٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا

بدھ 24 دسمبر 2014 11:46

سری لنکاویمنزکرکٹ ٹیم کیخلاف سیریزکیلئے پاکستان ویمنزٹیم کا تربیتی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) متحدہ عرب امارات میں سری لنکاویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف سیریزکے لئیپاکستان ویمنزٹیم کا تربیتی کیمپ کل جمعرات سے ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں لگایا جائیگا۔

(جاری ہے)

کیمپ میں کپتان ثنا میر، نین فاطمہ، بسمہ معروف، ندا راشد، جویریہ ودود، ثانیہ اقبال، مرینہ اقبال، سدرہ نواز،اسماویہ اقبال، قانتہ جلیل، سمیعہ صدیقی، سعدیہ یوسف، کائنات امتیاز، ناہیدہ بی بی، ارم جاوید اور نائلہ نذیر شرکت کریں گی۔

پاکستان اور سری لنکا کی ویمنزٹیموں کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی شارجہ میں 7 جنوری2015ء سے 18جنوری 2015تک کھیلے جائیں گے۔ تین ون ڈے آئی سی سی ویمنز ون ڈے چیمپین شپ کا کوالی فائنگ راؤنڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :