ہالی ووڈ فلم ”امریکن اسنائپر “کا نیا ٹریلر جاری

بدھ 24 دسمبر 2014 11:28

ہالی ووڈ فلم ”امریکن اسنائپر “کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) ایکشن اور سنسی خیز منا ظر سے بھر پور ہالی ووڈ فلم ”امریکن اسنائپر “کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ کے نامور اداکار بریڈلے کوپر کی ایکشن سے بھر پور فلم امریکن اسنائپر کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، فلم کی کہانی امریکی نیوی سیل کرس گیل کے گرد گھومتی ہے، جو جنگی محاذوں پر درجنوں دہشت گردوں کا خاتمہ کر چکا ہے۔یہ شخص نشانہ بازی میں اپنا ثانی نہیں رکھتا، سنسنی خیز اور حیرت انگیز واقعات سے بھر پور فلم کرسمس کے موقع پر پچیس دسمبر کو امریکہ جبکہ سولہ جنوری کو دنیا بھر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :