پنجاب میں شدید دھند، لاہور ، ملتان ائیرپورٹس بند، حادثات میں چار افراد جاں بحق
بدھ 24 دسمبر 2014 10:53
لاہور / ملتان/ فیصل آباد(دنیا نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے ، لاہور , بہاولپورمیں شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ، حد نظر صفر ہونے کے بعد موٹروے بند کر دیا گیا جبکہ لاہور اور ملتان میں ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معطل ہے ، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ لاہور جین مندر کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت عتیق کے نام سے ہوئی ہے ۔ لٹن روڈ پر شدید دھند کے باعث ٹرک نے ناظم نامی شخص کو کچل دیا جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ دوسری طرف دھند نے پنجاب کے اکثر علاقوں میں زندگی مفلوج کر رکھی ہے ۔ حد نظر صفر ہونے کے بعد لاہور ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا ۔(جاری ہے)
کئی پروازیں متاثر ہونے کے باعث مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اندرون اور بیرون ملک سے آنیوالی پروازوں کو بھی دوسرے ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا ۔ دوسری جانب موٹر وے پر تمام گاڑیوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب اور دوران سفر فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ملتان اور گردونواح کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید دھند کے باعث حد نظر انتہائی کم ہو کر 50 میٹر ہوگئی ۔ شدید دھند کے باعث ایئر پورٹ کو بھی پروازوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث کراچی جانے والی پی آئی اے اور نجی ایئر لائن کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں ، دھند سے ٹرینیں بھی غیر معمولی تا خیر کا شکار ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.