حکومت نے آئی ایم ایف کو’ بجلی سستی نہ کرنے‘ اور ’گیس مہنگی کرنے‘ کی یقین دہانی کروا دی

منگل 23 دسمبر 2014 23:56

حکومت نے آئی ایم ایف کو’ بجلی سستی نہ کرنے‘ اور ’گیس مہنگی کرنے‘ کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23دسمبر۔2014ء) وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو قرضے کی حالیہ قسط کے عوض بجلی کی قیمتیں کم نہ کرنے اور یکم جنوری سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق ایل این جی پر کسی قسم کی کوئی سبسڈی نہیں دی جائے گی جبکہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئے ٹیکس چھوٹ دینے پر مکمل پابندی عائدکرنے سے متعلق قانون سازی کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے آئی ایم ایف کویہ بھی کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی صارفین کو نہیں پہنچنے دیا جائے گا بلکہ سبسڈی کی مد میں رقم حاصل کی جائے گی۔ دوسری جانب آئی ایم ایف کو یہ بھی یقین دلایا گیا ہے کہ یکم جنوری سے گیس کی نئی قیمتیں لاگو کر دی جائیں گی جن کی مطابق گیس پہلے کی نسبت12 فیصدمہنگی بیچی جائے گی۔واضح رہے تحریک انصاف کے آزادی دھرنے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور عوام کوریلیف دینے کیلئے گیس کی قیمت میں اضافہ مؤخر کرنے کے علاوہ تیل کی قیمتوں میں واضح کمی بھی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :