سجاول میں غیرقانونی قبضہ گیروں لینڈ مافیا اور تجاوزات کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوسکی

منگل 23 دسمبر 2014 23:34

سجاول ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) سجاول میں غیرقانونی قبضہ گیروں لینڈ مافیا اور تجاوزات کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوسکی ہے ،سجاول کو ضلع کا درجہ ملنے کے بعد سرکاری افسروں اور دفاتربھی قبضوں کی وجہ سے قائم نہ ہوسکے ہیں، سجاول میں سرکاری عمارتوں ، پلاٹوں پر لینڈ مافیانے قبضے کرکے خرید و فروخت کا کام شروع کردیاہے ، اس میں مقامی سرکاری افسران کی ملی بھگت کی اطلاعات بھی ملی ہیں، سجاول میں پرانی ایس ڈی ایم آفس، جیل گھاٹ، دھوبی گھاٹ، فلٹر پلانٹ، آبپاشی ، ہائی ویز، اسپتال ، کالیج ، ہائی اسکول ،ایئرپورٹ سمیت کئی علاقوں میں سرکاری ایراضی پر قبضے کئے جاچکے ہیں ،جبکہ سرکاری عمارتوں پر بھی قبضے کرلئے گئے ہیں ،اور انتظامیہ ان کے خلاف کوئی کاروائی کرنے سے گریز کررہی ہے ،علاوہ ازیں محکمہ روینیو کے عملے کی ملی بھگت سے شہری حدود کی غیر قانونی طور پر ہیر پھیر کرکے لینڈ مافیااور پراپرٹی مافیاکی پسند کے مطابق دیہی ایراضی کو شہری حدود میں شامل کرلیاگیاہے پراپرٹی مافیاکے کاروبار سے علاقے میں پراپرٹی ویلیومیں بے تحاشہ اضافہ ہوگیاہے ،مقامی شہریوں نے فوری طور پر غیرقانونی قبضوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے ۔