بورے والا،ڈاکوؤں کا ڈسپوزل ورکس کے چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر وحشیانہ تشدد،

ڈاکو ٹرانسفارمر اور سوئچ کھول کر 10لاکھ سے زائد کی تاریں اور دیگر سامان لوٹ کر فرار

منگل 23 دسمبر 2014 23:32

بورے والا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)ٹی ایم اے کے مین ڈسپوزل ورکس پر6سے زائد نامعلوم مسلح ڈاکوؤں کا دھاوا،ڈسپوزل کے چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر وحشیانہ تشدد،ڈاکو ڈسپوزل کے ٹرانسفارمر اور سوئچ کو کھول کر اُن میں سے 10لاکھ سے زائد مالیت کی تاریں اور دیگر سامان لوٹ کر فرار،ڈسپوزل بند ہونے سے شہر کا سیوریج سسٹم جام،ٹی ایم اے انتظامیہ اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا،تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے کے مین ڈسپوزل ورکس واقع 451ای بی کا چوکیدار محمد سردار حسب معمولی اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا کہ رات گئے 6سے زائد نامعلوم مسلح ڈاکو وہاں آ گئے اور اُسے رسیوں سے باندھ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا بعدازاں انہوں نے ڈسپوزل ورکس کے ٹرانسفارمر اور تمام سوئچوں کو کھول کر اُن میں سے 10لاکھ سے زائد مالیت کی تانبے کی تاریں اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ڈسپوزل ورکس بند ہونے کے بعد شہر میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہو گیا ٹی ایم اے انتظامیہ کے مطابق عملہ سینٹری کی چھٹیوں کی وجہ سے اور نئے سوئچ نصب کرنے میں چار سے پانچ روز لگ سکتے ہیں جس میں صورتحال بہت خراب ہو سکتی ہے۔