پشاورسانحہ پشتون خواہ وطن کیخلاف سازش ہے ،ایمل خان

وفاقی اورصوبائی حکومتیں تعلیمی اداروں کی بندش کافیصلہ واپس لیں،صوبائی صدر پی ایس ایف

منگل 23 دسمبر 2014 23:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن( آزاد)کے صوبائی صدرایمل خان نے پشاورسانحہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ واقعہ پشتون خواہ وطن کیخلاف سازش ہے وفاقی اورصوبائی حکومتیں تعلیمی اداروں کی بندش کافیصلہ واپس لے یہ بات انہوں نے منگل کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر تنظیم کے صوبائی جنرل سیکرٹری محمدعلی زرکون اورمرکزی صدرسیدزبیرشاہ آغابھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ پشاورمیں پیش آنے والے سانحہ کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی یہ سانحہ ظلم وبربریت کی انتہاہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اوراس عمل کوڈیورنڈلائن کے دونوں اطراف پشتونخواوطن کیخلاف سازش سمجھتے ہیں یہ عمل پشتونخواہ وطن پراستعماری اوراستحصالی منصوبوں کودوام دینے کے منصوبوں کاحصہ ہے پشتون ایس ایف( آزاد)سانحہ پشاورسمیت دہشتگردی کے تمام واقعات کی ذمہ داران کوسمجھتی ہے جوطالبان کواپنااثاثہ کہتے تھے انہوں نے کہ پشتونخواہ وطن سے روزانہ مسخ شدہ لاشیں اورانتہاپسندوں کی موجودگی یہ ثابت کرتی ہے کہ پشتون وطن کواستحصالی منصوبوں کی تکمیل کیلئے استعمال کیاجارہاہے اورپشتون وطن کوپتھرکے زمانے میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہیں افسوس ناک بات یہ ہے کہہ پشتون قومی برادری اورحقوق کے نعرے لگانے والے اسمبلی میں پہنچ کرقومی برابری کوبھول گئے جسے بلوچستان میں پشتون دوہرے استحصال کاشکارہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ پشتونخواوطن سے طالبان سمیت غیرملکیوں کونکالاجائے اورہمسایہ ممالک کے معاملات میں مداخلت بند کی جائے انہوں نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی جانب سے سیکورٹی وجوہات پرتعلیمی اداروں کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ تمام تعلیمی اداروں کوفوری طورکھول دیا جائے انہوں نے کہاکہ پشتون ایس ایف آزادکے ظریف شہید سے لیکرودود شہید،حمداللہ شہید،منظورشہید،ملک قاسم شہیداورپشتون قومی تحریک کے رہنماء سردارجیلانی خان شہید نے جانوں کے نذرانے دئیے ان کی قربانی پرہمیں فخرہے ۔