شین واٹسن کے سر پر گیند لگ گئی ، پریکٹس چھوڑ کر چلے گئے

منگل 23 دسمبر 2014 23:25

شین واٹسن کے سر پر گیند لگ گئی ، پریکٹس چھوڑ کر چلے گئے

میلبورن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم آسٹریلیا کو اس وقت دھچکا لگا جب نیٹ پریکٹس کے دوران شین واٹسن کے سر پر گیند لگ گئی اور وہ نیٹس چھوڑ کر چلے گئے۔میلبرن میں ٹیم آسٹریلیا کے پریکٹس سیشن کے دوران اس وقت عجیب سی صورتحال پیدا ہوگئی جب آل راونڈر شین واٹسن کی ہیلمٹ پر جیمز پیٹنسن کی گیند لگی۔

(جاری ہے)

باونسر لگنے کے بعد وہ کچھ دیر تک ڈاکٹر کے ساتھ بیٹھے رہے اور پھر سیشن ادھورا چھوڑ کر چلے گئے، فاسٹ بولر مچل اسٹارک بھی گھٹنے پر گیند لگنے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوگئے، گزشتہ ماہ سابق آسٹریلوی کھلاڑی فل ہیوز سر پر گیند لگنے کی وجہ سے فوت ہوگئے تھے جس کی وجہ سے آسٹریلیا اور بھارت کی سیریز کو ری شیڈول کیا گیا آسٹریلیا کے نائب کپتان بریڈ ہیڈن کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی اب خیریت سے ہیں اور بہتر محسوس کررہے ہیں ۔