Live Updates

غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ،حکمران مکمل ناکام ہو چکے ہیں ‘ اعجاز چوہدری،

حکومت عوام کو سکھ کا سانس دینے کیلئے فوری طور پر بجلی اور گیس کا بحران حل کرے ‘ صدر پی ٹی آئی پنجاب

منگل 23 دسمبر 2014 23:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عام آدمی کی زندگی عذاب میں مبتلا کر دی ہے ،چولہے ٹھنڈے پڑے ہوئے ہیں ، عام آدمی کا روز گار ختم ہو چکا ہے ، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو پانی بھی میسرنہیں جس کی وجہ سے ان کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں اعجاز چوہدری نے کہا کہ حکومت تمام تر دعوؤں اور وعدوں کے باوجود عوام کے مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے ، شہری ہر جگہ سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ، بجلی اور گیس کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے ۔ انہوں نے کہاک ہغریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے دعویدار حکمران عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کریں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طور پر بجلی اور گیس کا بحران حل کرے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات