ملتان،جان مجرموں کو نہیں وفاقی وزراء کو بھی عزیز ،

اس کا مظاہرہ پانی وبجلی کے وزیرمملکت عابد شیر علی کی کھلی کچہری کے موقع پر دیکھنے میں آیا

منگل 23 دسمبر 2014 23:21

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) جان مجرموں کو نہیں وفاقی وزراء کو بھی عزیز ہے اس کا مظاہرہ منگل کی دوپہر نیپکو ہیڈکوارٹر ملتان کے پانی وبجلی کے وزیرمملکت عابد شیر علی کی کھلی کچہری کے موقع پر دیکھنے میں آیا،جہاں وزیرمملکت کی حفاظت کیلئے نیپکو کے پچاسیوں مسلح گارڈز کے علاوہ ملتان پولیس کے سینکڑوں اہلکار ہیڈکوارٹر کے اندر اور باہر تعینات تھے اور وزیرمملکت کی کھلی کچہری میں داخل ہونے والے نیپکو کے ملازمین کے علاوہ صحافیوں کو واک تھروگیٹس سے گزارا گیا،تاہم وزیرمملکت کے ہمراہ سٹیج پر مسلم لیگ یوتھ ونگ کے محاصرے میں موجود ٹاؤٹو ں کا جمگٹھا رہا،جس کو بلاتلاشی وبلاروک ٹوک وزیرمملکت کے سٹیج پر آنے جانے کی اجازت رہی۔

متعلقہ عنوان :