پشاور ،پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی ،صوبائی حکومت کا گاڑیوں کے کرایوں اور روٹی کی قیمت میں دو روپے کمی کی تجویز پر غور

منگل 23 دسمبر 2014 23:18

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) پیٹرولیم منصوعات کی کمی کے بعد صوبائی حکومت نے عوامی ریلیف پر اندرون شہر چلنے والے گاڑیوں کے کرایوں میں دو روپے اور روٹی کی قیمت میں دو روپے کمی کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کے باعث اندرون شہر چلنے والے گاڑیوں کے کرایہ دس روپے سے کم کر کے فی سٹاف آٹھ روپے کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جبکہ روٹی کی قیمت دس روپے سے کم کر کے 170گرام کے ساتھ آٹھ روپے کر دی جائیگی پیٹرولیم منصوعات کی کمی کے بعد اشیائے خوردونوش ، آٹے کی قیمتوں میں کمی ہو ئی ہے صوبائی حکومت کی جانب سے نیا نرخنامہ اور بین اضلاعی روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کے لئے نیا کرایہ نامہ بھی جاری کیا ہے ۔ دوسرے مرحلے میں یکم جنوری سے قیمتوں میں مزید کمی کے ساتھ اندرون شہر گاڑیوں کے کرایوں اور روٹی کی قیمت میں کمی کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :