پشاور دہشت گردی کے شکار معصوم پھولوں کا عم قوم ابھی تک نہیں بھلا سکی

منگل 23 دسمبر 2014 23:17

پشاور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) پشاور میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے معصوم پھولوں کا غم قوم ابھی تک نہیں بھلا سکی ۔ پشاور کی ہو لناک دہشت گردی کے واقعہ کو سات روزبیت گئے مگر قوم کی ماؤں ، بہنوں کی آنکھیں خشک نہیں ہو ئی نہ دلوں کو ہو ل اٹھنے بند ہوئے ۔

(جاری ہے)

ان شہید بچوں کے بار ے میں بات کرتے یا سنتے ہی کلیجہ پھٹنے کو آ جاتا ہے مائیں اپنے لخت جگر کو آنکھوں سے دور کرنے کو تیار نہیں تعلیمی ادارں میں موسم سرما کی تعطیلات نے ماں باپ کو کچھ سکون اور تحفظ کا احساس دیا مگر پشاور کے بچوں کا دکھ قوم کا کھاتا جا رہا ہے ۔

موسم کی شدت کے باوجود پشاور سمیت ملک بھر کے عوام شہید ہونے والے بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جمع ہوتے ہیں اورموم بتیاں جلا کر ان معصوم بچوں کے لئے دعائیں کرتے ہیں ۔ شہید ہونے والے بچوں کے ہم عمر بچے اپنے ان شہید بھائیوں کے لئے موم بتیاں جلانے کے لئے نہ دن دیکھتے ہیں اور نہ رات نہ سخت سردی ان کو روک سکی پشاور میں مختلف مقامات پر عورتیں ، بچے جوان اور بوڑھے شدید سردی کے باوجود شہید بچوں کی یاد می موم بتیاں جلانے پہنچ جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :