دنیا کی تاریخ میں سانحہ پشاور سے بڑی دہشت گردی نہیں ہوسکتی، کیلاش ستیارتھی،

دہشت گردی کا مقابلہ صرف تعلیم ہی کر سکتی ہے، نوبل انعام یافتہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 23 دسمبر 2014 23:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی نے کہا ہے کہ دنیا کی تاریخ میں سانحہ پشاور سے بڑی دہشت گردی نہیں ہوسکتی۔ دہشت گردی کا مقابلہ صرف تعلیم ہی کر سکتی ہے۔ کوئی مذہب بچوں کو مارنے کی اجازت نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے وقت میرے گھر میں تقریب ہورہی تھی میں نے منسوخ کردی‘ جاں بحق بچوں کے والدین کے غم میں برابرکے شریک ہیں ایسا لگتا ہے سانحہ پشاور میں میرے بچوں کیجان لی گئی ہے ۔

بچوں کو قتل کرکے اسلامکی مدد نہیں ہوئی‘ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب کومل کر لڑنا ہوگا۔ بچوں کو تعلیم اور صحت دیں تو آنے والا وقت اچھا ہوگا۔ ساری دنیا کے بچے ہم سب کے بچے ہیں‘ سانحے کے بعد بھارت میں سب غم ذدہ ہیں‘ انہوں نے کہا کہ میں نے جلد پاکستان آنے کا سوچا ہے‘ ماضی میں بھی پاکستان آتا رہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :