بے گناہ افراد کا قتل انتہائی گھناؤنا جرم ہے،سلمان خان،

جہاد کا مطلب جدوجہد ہے اور جدوجہد اچھائی کیلئے ہوتی ہے،دبنگ ہیروکا ٹوئٹر پیغام

منگل 23 دسمبر 2014 23:13

ممبئی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ہیرو سلمان خان نے سانحہ پشاور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ افراد کا قتل انتہائی گھناؤنا جرم ہے خاص طور پر بچوں ، خواتین اور معمر افراد کو نشانہ بنانا انتہائی نفرت آمیز ہے ۔

(جاری ہے)

ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں دبنگ ہیرو نے کہا کہ جہاد کا مطلب جدوجہد ہے اور جدوجہد اچھائی کیلئے ہوتی ہے آج لوگ جہاد کا غلط استعمال کررہے ہیں اور جو لوگ مذہب کے نام پر لوگوں کو قتل کررہے ہیں انہوں نے شاید قرآن پاک کا مطالعہ نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :