حیدر آباد اور فیصل آباد میں 8مجرموں کو پھانسی دینے کیلئے انتظامات مکمل،

24گھنٹوں کے دوران کسی بھی وقت تختہ دار پر لٹکائے جانے کا امکان

منگل 23 دسمبر 2014 23:13

حیدر آباد/فیصل آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) حیدر آباد اور فیصل آباد میں سزائے موت کے 8مجرموں کو پھانسی دینے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کسی بھی وقت انہیں تختہ دار پر لٹکائے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا اطلاعات کے مطابق ان میں سے تین قیدی حیدر آباد جیل میں موجود ہیں جن میں سے دو قیدیوں شاہسوار اور شبیر کو 1998ء میں پی آئی اے کا طیارہ اغواء کرنے کے جرم میں موت کی سزا دی گئی تھی جبکہ فیصل آباد جیل میں 4 دہشتگردوں کو سزا کا سامنا ہے ان میں نواز علی اور غلام نبی کو پرویز مشرف پر حملے جبکہ مشتاق احمد اور عبدالمالک کو راولپنڈی میں ایک بینک پر حملے کے مقدمات میں سزائے موت سنائی گئی تھی اور جیل انتظامیہ کو ان کے بلیک وارنٹ موصول ہوچکے ہیں ۔

ایک اور مجرم محمدنواز کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بم دھماکوں اور فرقہ وارانہ فسادات کے مقدمے میں سزائے موت سنائی تھی اسے بہاولپور میں سزائے موت دیئے جانے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :